غزہ : عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے بتایا ہے کہ غزہ میں 12 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔گیبریسس نے غزہ میں صحت کی صورتحال کے بارے میں ایکس سے ایک پوسٹ شیئر کی ، جو اکتوبر 2024 سے شدید اسرائیلی حملوں اور محاصرے کی زد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ اور اس کے شراکت داروں نے غزہ سے 4 مریضوں کو اردن اور 6 مریضوں کو امریکہ منتقل کرنے میں مدد کی، انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو وہاں نجی صحت کی سہولت ملے گی۔انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ طبی انخلاء کی منظوری کی شرح میں اضافہ کرے اور اس عمل کو تیز کرے اور ساتھ ہی محفوظ طبی انخلاء کے لئے تمام ممکنہ راہداریوں اور سرحدی گزرگاہوں کے استعمال کی اجازت دے۔