غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں9 بچوں کی موت

   

خان یونس، 25 مئی (یو این آئی) غزہ میں ایک ڈاکٹر کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے دس میں سے نو بچوں کی موت ہوگئی۔ناصر اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق ڈاکٹر علاء النجر کا ایک بچہ اور اس کا شوہر زخمی ہوئے لیکن وہ بچ گئے ۔اسپتال میں کام کرنے والے ایک برطانوی سرجن گریم گروم نے 11 سالہ بچی کا آپریشن کیا۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ناقابل برداشت ظلم ہے کہ اس کی ماں، جس نے کئی سال بچوں کی دیکھ بھال میں بطور ماہر اطفال گزارے ، ایک ہی میزائل حملے میں اپنے تقریباً تمام بچوں کو کھو سکتی ہے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ‘‘ غیر منسلک شہریوں کو نقصان پہنچانے کے دعووں کا جائزہ لے رہی ہے ۔’’ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے طیارے نے جمعہ کو خان یونس میں متعدد مشتبہ افراد پر حملہ کیا تھا۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ڈائریکٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں خان یونس میں حملے کے ملبے سے چھوٹی جلی ہوئی لاشوں کو اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس کے طیارے نے کئی مشتبہ افراد پر حملہ کیا جن کی شناخت خان یونس کے علاقے میں آئی ڈی ایف کے فوجیوں کے قریبی ڈھانچے سے کی گئی۔