غزہ پٹی میں ہنگامی حالات کا اعلان

   

غزہ ، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کی وزارت داخلہ نے منگل کی نصف شب تمام دفاعی ڈھانچوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان ایاز بوزو نے یہ اطلاع دی ہے ۔مسٹر بوزو نے کہا‘‘غزہ شہر کے ساحلی سڑک پر واقع ایک پولیس تلاشی مرکز پر دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ وزارت داخلہ نے غزہ پٹی میں تمام دفاعی ڈھانچوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے ’’۔