غزہ پٹی: محصور غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کو 31 دن گزر چکے ہیں۔ گذشتہ روز سے اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کو دو حصوں میں الگ کر دیا ہے۔غزہ پٹی کے شمال، شمال مشرق اور مغرب سے 10 دن کی زمینی دراندازی کے بعد اسرائیلی فوج کی “ایلیٹ یونٹ” شمالی غزہ کو اس کے جنوب سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ تاہم انہیں اس لڑائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اسرائیلی فوج کے تقریبا تیس کے لگ بھگ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ کی پیر کو رپورٹ کے مطابق اگرچہ لڑائی طویل عرصے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔