غزہ کیلئے امارات کی سب سے بڑی امداد

   

دبئی: متحدہ عرب امارات نے فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی کی آبادی کے لیے امدادی قافلہ روانہ کر دیا۔ یہ قافلہ 20 ٹرکوں پر مشتمل ہے جن پر 200 ٹن سے زیادہ امدادی سامان موجود ہے۔ ان میں اشیاء ، موسم سرما کے کپڑے اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات شامل ہیں۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ قافلہ غزہ کی پٹی میں درپیش مشکل انسانی صورت حال کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کو فوری سہارا فراہم کرے گا۔ یہ غزہ میں امارات کا امدادی آپریشن “الفارس الشہم 3” شروع ہونے کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا امدادی حجم ہے۔مذکورہ آپریشن کے تحت 441 روز سے زیادہ عرصے سے فلسطینی عوام کے لیے امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ امداد 500 فضائی پروازوں، 5 بحری جہازوں اور 2500 سے زیادہ ٹرکوں کے ذریعے غزہ پہنچائی گئی۔