قاہرہ : غزہ پر کئی روز سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال میں بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینی شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کے لئے مصر نے اپنے شمالی سینائی میں موجود ایئر پورٹ کو امدادی سامان والوں کیلئے تیار کر دیا ہے۔اس مقصد کیلئے مصر نے رفح راہداری کو بھی کھلا رکھا ہوا ہے۔ تاہم اس راہداری اور اس کے گردو نواح میں اسرائیلی بمباری اور ‘بلاکیڈ’ نے فلسطینی شہریوں کے لئے غیر معمولی مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔اسرائیل کی فضائیہ کی مسلسل بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے پانی و بجلی اور خوراک و ادویات کی فراہمی تک کاٹ دی ہے۔ جس کے نتیجے میں 23 لاکھ کی غزہ کی آبادی جیل پر بمباری جیسی صورت حال سے دوچار ہے۔اس سے مصر کے لئے بھی ‘الارمنگ ‘صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مصر کا رفح کی راہداری تک جڑی جنوبی سرحد میں رفح ایک تنگ سی واحد راہداری ہے۔ جو ایک جانب زیر محاصرہ اہل غزہ کو دنیا سے جوڑنے کا محدود موقع ہے تو دوسری جانب مصر محض اسی راستے سے دنیا سے آنے والا امدادی سامان غزہ پہنچانے کو ممکن بنا سکتا ہے۔