غزہ کے سمندر میں 6 فلسطینی گرفتار

   

غزہ : اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں سمندر میں دو کشتیوں پر سوار 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔قابض فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے سمندر میں دو کشتیوں کو مصر سے سمگلنگ کے شبے میں روکا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے انہیں روکنے کے لئے دو کشتیوں پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔