غزہ کے قریبی علاقے فلسطینیوں کیلئے بند

   

یروشلم : اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب واقع علاقوں کو عام فلسطینی شہریوں کے لیے بند کر دیا ہے۔اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فوجی اور فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینئن اسلامک جہاد نامی تنظیم کے 2 سینئر ارکان کی گرفتاری کے بعد جوابی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظر علاقے کو بند کیا گیا ہے۔مغربی کنارے کے ضلع جنین میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔اسلامک جہاد نے جاں بحق نوجوان کی شناخت دیرار الکفرینی کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا کارکن اور بہادر شہید ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ مطلوب دہشت گرد افراد کو گرفتار کیا۔گرفتاریوں سے متعلق فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سے ایک باسم السعدی بھی ہیں جو مغربی کنارے میں اسلامک جہاد کے شعبہ سیاست کے سینئر رہنما ہیں۔