گلبرگہ : محترمہ آر اسنیاہلا ڈپٹی کمشنر ضلع یادگیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ و ووٹر شناختی کارڈ کو آدھا کارڈسے جوڑنے کے معاملہ میں تعاون کریں ۔چہارشنبہ کے دن یادگیر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑا جاسکتا ہے اور اگر کسی کے پاس آدھا ر کارڈ نہیں ہے تو وہ اپنے ووٹر شناختی کارڈ کو کسی متبادل دستاویز سے جوڑ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنا لازمی نہیں ہے لیکن جب دونوں کو جوڑا جاتا ہے تو اس سے انتخابی طریقہء عمل میں مدد ملتی ہے اور غلط ووٹنگ واور بد عنوانیوں پر روک لگ سکتی ہے۔ عوام اس معاملہ میں بوتھ کی سطح کے عہدہ داران سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے ووٹر شناختی کارڈس درج ذیل دستاویزات سے جوڑ سکتے ہیں ۔ MGNREGA کے تحت جاری کردہ جاب کارڈ ، ٹپہ خانوں کی جانب سے جاری کردہ پاس بک جس پر تصویر لگی ہوئی ہوتی ہے۔ لیبر ڈپارٹمینٹ کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ انشو رینس کارڈ ، ڈرائیونگ لائیسنس ، پیان کارڈ ، آر جی آئی کی جانب سے جاری کردہ اسمارٹ کارڈ، ہندوستانی پاسپورٹ، تصویر لگے ہوئے وظیفہ کے ریکارڈ ، ریاستی یا مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سروس شناختی کارڈس، ارکان پارلیمینٹ ، ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل کو جاری کردہ شناختی کارڈ س یا سوشئیل جسٹس اینڈ ایمپلائیمینٹ ڈپارٹمینٹ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی شناختی کارڈ۔یہ ساری تفصیلات دپٹی کمشنر نے بتائیں۔