غیرانسانی واقعہ کے شکار کو پانچ لاکھ روپئے کی امداد

   

سیدھی : مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میںشیوراج سنگھ چوہان کی ہدایات کے مطابق، گزشتہ دنوں وائرل ہونے والے ایک غیر انسانی واقعہ کے ویڈیو کے سلسلے میں، ضلع کلکٹر نے متاثرہ نوجوان کے لئے 5 لاکھ روپے کی امدادی رقم کو منظوری دی ہے ۔ سیدھی کلکٹر کے اتھارائز ٹویٹر ہینڈل سے کل رات کیے گئے ٹویٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ چوہان کی ہدایات کے مطابق، دشمت راوت کو پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم اور اس کے گھر کی تعمیر کے لئے 50 ہزار روپے اقتصادی مدد کی منظوری دی گئی ہے ۔قبل ازیں کل وزیراعلی چوہان نے مسٹر راوت کی نہ صرف عزت افزائی کی بلکہ ان کے پاؤں دھو کر ان کے ساتھ کئے گئے غیر انسانی سلوک پر ان سے معافی بھی مانگی۔ مسٹر راوت بھوپال میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پہنچے ۔ اس دوران چوہان نے سب سے پہلے انہیں عزت کے ساتھ بٹھایا، ان کے پاؤں دھوئے ۔