غیرذمہ دارانہ فیصلہ کی وجہ سے طلبہ کی خودکشیاں

   

وزیر تعلیم کو برطرف کرنے کا مطالبہ ، نلگنڈہ میں احتجاجی دھرنا ، صدر ضلع کانگریس شنکر نائیک کا خطاب

نلگنڈہ۔ 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ہوئی بے قاعدگیوں کی حکومت ہی ذمہ دار ہے ۔ چیف منسٹر، ریاستی وزیر تعلیم کو کابینہ سے فوری برطرف کرتے ہوئے طلبہ سے انصاف کرنے کا صدر ضلع کانگریس کمیٹی شنکر نائیک نے مطالبہ کیا۔ وہ آج کانگریس میں پارٹی کی جانب سے دفتر ضلع کلکٹر ڈپٹی پر انٹرمیڈیٹ میں ہوئی بے قاعدگیوں سے متعلق دیئے گئے دھرنا کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا تجربہ و نااہل ایجنسی کو پروسیسنگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ غیرذمہ دارانہ فیصلہ کی وجہ کئی ایک طلبہ دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے اور بے قاعدگیوں کو دور کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کرنے والے والدین سرپرستوں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا جارہا ہے۔ آیا ریاست میں انصاف کا مطالبہ کرنا بھی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج میں ہوئی دھاندلیوں کی ذمہ داری ریاستی وزیر پر عائد ہوتی ہے۔ چیف منسٹر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر کو کابینہ سے برطرف کردیں اور طلبہ سے انصاف کریں۔ والدین و سرپرستوں میں پائی جانے والی بے چینی و مایوسی کو فوری دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری اس کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث عہدیداروں کو کیفر کردار تک پہونچانا چاہئے۔ اس دھرنا پروگرام میں کانگریس ٹاؤن صدر جی موہن ریڈی نائب صدرنشین، بی سرینواس ریڈی اقلیتی قائدین شیخ لطیف، محمد سمیع اور دیگر موجود تھے۔ بعدازاں یہ قائدین ضلع کلکٹر ڈاکٹر گورو اپل سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی۔