غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن میں دشواریوں کی شکایت

   


چیف سکریٹری نے کال سنٹر ، واٹس ایپ نمبر اور ای میل جاری کیا
حیدرآباد: ریاست میں غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن میں دشواریوں کے پیش نظر کال سنٹرس و واٹس ایپ نمبر کے علاوہ ای میل آئی ڈی جاری کیا گیا جہاں عوام اپنے مسائل اور دشواریوں کے بارے میں وضاحت طلب کرسکتے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے پریس نوٹ کے مطابق غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کا قدیم طریقہ کار کے تحت آج سے آغاز ہوچکا ہے۔ رجسٹریشن سلاٹ بکنگ کی بجائے دفتر پہنچنے پر انجام دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جنہوں نے پہلے سلاٹ بکنگ کرلی ہو ، انہیں بکنگ کے وقت یا مطابق رجسٹریشن کا موقع دیا جائیگا۔ زرعی اراضیات اور جائیدادوں کا رجسٹریشن تحصیلدار دفاتر اور دھرانی پورٹل پر کیا جارہا ہے ۔ سب رجسٹرار دفاتر کو ہدایت دی گئی کہ دفتر پہنچنے والے افراد کو کسی دشواری کے بغیر رجسٹریشن کریں۔ بڑی تعداد میں عوام کی آمد کے امکانات کے تحت بعض دفاتر میں زائد عملہ متعین کیا گیا ہے ۔ سینئر عہدیدار وقتاً فوقتاً سب رجسٹرار دفاتر میں رجسٹریشن کا جائزہ لیں گے تاکہ عوام کو دشواری نہ ہوں۔ کسی مسئلہ پر وضاحت کیلئے عوام اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ای میل [email protected]. gov.in پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ کال سنٹر کا نام 18005994788 ہے جبکہ واٹس ایپ نمبر 9121220272 سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔