غیر ملکی اجنبی لوگوں کو چینی بچے گود نہیں دیئے جائیں گے:چین

   

بیجنگ : چین حکومت نے بیرونِ ملک مقیم اجنبی انسانوں کو چینی بچے گود دینا بند کر دیا ہے۔چین وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیرونی ممالک کے اجنبی لوگوں کو چینی بچے گود نہیں دیئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ متعلقہ بین الاقوامی سمجھوتوں سے ہم آہنگ ہے۔فیصلے کی رْو سے بیرونی ممالک کے صرف وہی لوگ چینی بچوں کو گود لے سکیں گے جن کا بچوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہو گا۔