غیر ملکی گائیں ’’خالائیں‘‘ ہندوستانی گائیں سونا دیتی ہیں : دلیپ گھوش

   

٭کولکتہ : صدر مغربی بنگال بی جے پی دلیپ گھوش نے کہاکہ غیر ملکی گائیں ہماری گاؤ ماتا نہیں ہیں لیکن خالائیں ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ہمارے ملک کی گائیں دودھ دیتی ہیں۔ جس کا ایک حصہ سونا ہوتا ہے۔ ایک ’’ناری‘‘ (شریان) ہے جو دھوپ کی مدد سے سونا پیدا کرتی ہے۔ ہمیں ان گایوں کو پالنا چاہئے۔ سمندر پار کی گائیں جانور ہیں۔