ایمسٹر ڈیم ،19مارچ(سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر اتریخت میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی نکلا۔ ترک نژاد شخص نے ہم وطن سابق گرل فرینڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خطرے کا لیول کم کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق 37 سالہ مشتبہ حملہ آور ترک نژاد گوکمین تانس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ٹرام فائرنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی، مشتبہ حملہ آور کی گرفتاری کے بعد شہر میں خطرے کا لیول انتہائی سطح سے کم کردیا گیا ہے اور لوگوں کو مکانات میں رہنے کی ہدایت بھی واپس لے لی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مزید تحقیقات جارہی ہے ۔قبل ازیں یہ خبر گشت کررہی تھیں کہ گوگمین قانس پیر کی رات گرفتار کیا گیا ہے اور اسے ایک دہشت گرد کہا جارہا تھا اور حملہ کے پس پردہ وجوہات سامنے نہیں آئی تھیں ۔ بعد ازاں واقعات کی گہری چھان بین کے بعد یہ شخصی مخاصمت کا معاملہ ثابت ہوا جس کے بعد پولیس نے بھی راحت کی سانس لی۔