فائنل کے لئے اشون اورجڈیجہ ٹیم میں ہوں :شاستری

   

دبئی۔ سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو اپنی طاقت کے مطابق کھیلنا چاہئے اور اگلے ماہ اوول میں ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پلیئنگ الیون میں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ دونوں کو شامل کرنا چاہئے۔ شاستری کی کوچنگ میں، ہندوستانی ٹیم نے2021 میں اوول میں ایک ٹسٹ میچ جیتا تھا لیکن اس کی بڑی وجہ جسپریت بمراہ، محمد سراج، امیش یادیو اور شاردول ٹھاکر پر مشتمل ہندوستانی فاسٹ بولنگ شعبہ کی کارکردگی تھی جس کے علاوہ اس وقت کے نائب کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری تھی۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے اپنی الیون کا انتخاب کرتے ہوئے شاستری نے محسوس کیا کہ بمراہ کی طرف سے خالی جگہ ہندوستان کے امکانات کو نقصان پہنچائے گی اور انہیں تیز رفتاری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک اور اسپنرکو چن کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔