فارسٹ ملازمین کی ہراسانی کے خلاف 2 کسان کا اقدام خودسوزی

   

کاغذنگر۔کاغذنگر سے 30 کلو میٹر کی دوری پر پنچکلپیٹ منڈل کے جہند پور کے گاؤں میں مسلسل فارسٹ عہدیداروں کی جانب سے ہراساں اور اراضی سے بے دخل کرنے کی کسانوں کو دھمکی دیے جانے کے خلاف آج 2 کسانوں نے مقامی فارسٹ عہدیداروں کے روبرو پچاس سال سے زمین پر قابض رہکر کاشت کرنے کا دعوی پیش کرتے ہوئے زمین سے بے دخل نہ کرنے فاریسٹ عہدے داروں سے گزارش کی۔ لیکن فاریسٹ عہدیداروں کی جانب سے فاریسٹ اراضی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کسان کو زمین کو خالی کرنے کا انتباہ دیے جانے پر مجبوری کی حالت میں فاریسٹ عہدے داروں کے روبرو دونوں کسانوں نے اپنے جسم پر پیٹرول ڈال کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن فاریسٹ عہدیداروں نے کسان کو سمجھاتے ہوئے خود سوزی کی کوشش کو ناکام کردیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔