طائف ۔ طائف میں شعبہ فارمیسی سے تعلق رکھنے والی تین سعودی سہیلیوں نے شوق کی خاطر ریستوران کھول لیا۔ہوٹل بزنس کے بارے میں سابق تجربہ نہ ہونے کے باوجود کامیابی سے ہوٹل چلارہی ہیں۔تینوں دوستوں نے رات دن محنت کر کے ثابت کردیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ دن میں فارمیسی کی ملازمت کرتیں اور رات ہوٹل کی ڈیکوریشن میں گزرتی۔میعاد العتیبی نے اس ضمن میں کہا کہ ہم نے اپنے خواب کی تکمیل کیلیے بہت محنت کی، ہوٹل کو تیار کرنے کے لئے خود ہی ڈیزائننگ کی۔ حتی کہ اس کی دیواروں پر رنگ بھی اپنے ہاتھوں سے ہی کیا۔میعاد العتیبی نے مزید کہا اپنے مشترکہ خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ہم چار گھنٹے کی نیند لیتے باقی وقت فارمیسی کی ڈیوٹی اور ہوٹل کی تیاری میں گزرتا تھا۔