فاسٹ بولنگ میں فٹنس کا اہم رول: ایشانت

   

نئی دہلی۔29 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ایشانت شرما کا خیال ہے کہ تیز گیند بازی میں بہتر کارکردگی کے لئے فٹنس بہت اہم ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہندوستانی فاسٹ بولر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔رنجی ٹرافی کے گروپ اے اور بی میچ میں حیدرآباد کے خلاف سات وکٹوں سے ملی جیت کے بعد دہلی کے تیز گیند باز ایشانت نے صحافیوں سے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کہاکہ بولروں کی اچھی فٹنس بہت ضروری ہوتی ہے اور ہندستانی ٹیم کے بولر بھی فٹنس پر کافی توجہ مرکوز کرتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں تسلسل رہتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند بازوں کی مسلسل شاندار کارکردگی پر ایشانت نے کہاکہ یقینی طور پر ہمیں اپنی کارکردگی پر فخر ہے۔