پیرس: فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے آج کہا کہ انسانی حقوق کی بنیاد پر مصر کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے فرانس شرط نہیں رکھے گا۔ صدر فرانس ایمانیول میکرون کی دعوت پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی پیرس آمد کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ مصر کو ہتھیاروں کی فروخت کا بائیکاٹ کرنے سے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مصر کی صلاحیتیں کمزور ہوں گی۔