فرانس: تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذ

   

پیرس : فرانس میں آج سے تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذ العمل ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیر تعلیم نے پابندی کے معاملہ پر 500 سے زائد اسکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ 513 اسکولوں میں ممکنہ طور پر قانون کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبایہ پابندی کے قانون پر عمل آوری کے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ فرانس میں اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔