پیرس : فرانسیسی عدالت نے 3سال تک لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی جعلی خاتون ڈاکٹر کو 2برس قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ایک خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جو بغیر کسی میڈیکل کی تعلیم کے بطور ڈاکٹر خدمات انجام دے رہی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 سالہ خاتون جعلی خاتون ڈاکٹر رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ میں بیچلرز ڈگری رکھتی ہے۔