پیرس: فرانس کے شہر پیرس سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے یوروپ میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کے تحت ہدف بنائے جانے کے واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ایک مقامی شخص نے بتایاکہ مسلمانوں کو شدت پسند رویوں کا مقابلہ رہتا ہے۔ ہم پوری طرح اس معاشرہ میں خود کو ضم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمیں شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آئی ایف او پی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے چار مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ مذہب کی وجہ سے تفریق برتی جارہی ہے۔ فرانس میں مسلمانوں پر حملہ کوئی نئی بات نہیں۔ حالیہ دنوں میں ایسے واقعات کے سبب مسلمانوں نے اس مارچ کا اہتمام کیا ہے۔ گذشتہ دنوں پیر س میں مسلمان شہری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ان پریہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب وہ ایک مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔ فرانس میں مسلم خواتین کو نقاب کے ساتھ اپنے بچوں کے اسکولس کے بیرونی دوروں میں ساتھ جانے سے روکا گیا ہے۔