پیرس ۔ پیرس کے وسطی حصے میں پولیس نے گزشتہ روز مظاہرہ کرنے والوں کو منشتر کرنے کے لیے پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔ پیرس کی معروف شاہراہ شانزے لیزے کو گاڑیوں کے ذریعہ بلاک کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین میں سے 200 سے زائد افراد پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ قافلہ آزادی کے نام سے کیے گئے اس مظاہرے میں گاڑیوں نے شہر کے مرکزی حصے کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔ ان مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت زیادہ تر عوامی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین پاس کی پابندی ختم کرے۔ ساتھ ہی وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب بجلی کے بلوں میں سبسڈی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔