فرانس میں پولیس اصلاحات قانون کیخلاف مظاہرے

,

   

پیرس : فرانس میں پولیس اصلاحات کے قانون کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیرس میں ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے اور پولیس اصلاحات کے قانون میں تبدیلی پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے حکومت سے مجوزہ قانون منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی پچکاریاں برسائیں ۔ پیرس میں گزشتہ دو ہفتوں سے اس مجوزہ قانون کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ اقوام متحدہ نے فرانس پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے متنازعہ سکیورٹی قانون پر نظرثانی کریں ۔ کیونکہ یہ قانون عالمی انسانی حقوق کے مغائر ہے ۔