فرانس کا نیوکلیر ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

   



پیرس ۔ 3 مارچ (ایجنسیز) فرانس نے اپنے نیوکلیر ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ یورپی اتحادیوں کے لیے امریکی سکیورٹی ضمانتوں کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہے، اسی تناظر میں فرانس اپنے نیوکلیر دفاع کو مزید مضبوط کرے گا۔ دوسری جانب ولادیمیر پوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سفارتی ذرائع کے ذریعہ خطہ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سے قبل کریملن نے ایرانی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے عرب ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر جرمنی نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حکومت اس تنازعہ میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ علاوہ ازیں نیٹو نے بھی ایران سے متعلق جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔