فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار ورلڈ چمپئن

,

   

سخت مقابلہ کے بعدپنالٹی شوٹ آوٹ میں فیصلہ،یورپ کی اجارہ داری ختم
فیفا ورلڈکپ2022ء

دوحہ : قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4۔2 سے شکست دی اور 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب حاصل کرلی۔ ارجنٹائن نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2۔2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹائن کو 3-2 سے آگے کر دیا، لیکن ایمباپے نے 117ویں منٹ میں گول کر کے میچ 3۔3 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میچ جیت لیا۔ فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔ 2006 سے مسلسل 4 بار یورپی ٹیم نے ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2۔4 سے کامیابی حاصل کی۔قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں فائنل میاچ کھیلا گیا۔لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی، ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی، میچ مقررہ وقت تک 2۔2 سے برابر رہا۔اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2۔3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔اضافی وقت میں بھی میچ 3۔3 سے برابر ہوگیا، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 4 جبکہ فرانس نے 2گول کیے۔