فرانس: 24 گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیس

   

پیرس : فرانس میں 24 گھنٹے میں 5لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہوئے،جب کہ 364 اموات نے حالات کو مزید سنگین بنادیا۔ فرانس میں اس وقت یورپی ممالک کے مقابلے میں روزانہ نئے کیسوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اوسطاً 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ادھر فرانس موجودہ لہر سے کس طرح ابھرتا ہے ، اسے اپریل کے صدارتی انتخابات میں اہم سمجھا جارہا ہے۔