نئی دہلی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے اکنامک افینسیس ونگ نے جمعرات کو رینبکسی کمپنی کے سابق پروموٹر شیوندر سنگھ اور تین دیگر کو ریلیگیئر انٹرپرائزس لمیٹیڈ کی شکایت پر گرفتار کرلیا۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق شیوندر کے بھائی ملویندر سنگھ کے خلاف لک آوٹ نوٹس بھی جاری کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب کوری اروڑہ، ریلیگیئر کے سابق سی ایم ڈی سنیل گودھوانی اور انیل سکسینہ دیگر تین ہیں جو کو ای او ڈبلیو نے مبینہ طور پر سرکاری رقومات کا غبن کرتے ہوئے اسے اپنی کمپنیوں میں مشغول کردیا۔ ان تمام کو 740 کروڑ روپئے کے دھوکہ دہی، فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔