فرضی آئی ٹی عہدیداروں کے سونا لوٹ لینے کے واقعہ میں 4 مشتبہ افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /28 مئی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ پاٹ مارکٹ میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک فلمی انداز میں فرضی انکم ٹیکس عہدیداروں نے جیولری شاپ سے ایک کیلو 700 گرام وزنی سونے کے بسکٹس لے کر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے اس کیس میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ جیولری شاپ سے واقف افراد نے ہی یہ واردات انجام دی ہے اور پولیس ہر زاویہ سے اس کی تحقیقات کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکندرآباد کے مصروف سونے چاندی کی دوکانات کے علاقہ پاٹ مارکٹ نوکر کامپلکس کی چوتھی منزل پر دلسکھ نگر سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر ریون مدھوکر سدھی ونائک جیولرس کے نام سے ایک جیولری شاپ چلاتا ہے ۔ ہفتہ کی صبح 11.30 بجے پانچ نامعلوم افراد خود کو انکم ٹیکس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے چوتھی منزل پر سدھی ونائک جیولرس میں داخل ہوگئے اور ملازمین کو فرضی شناختی کارڈ بتاتے ہوئے تلاشی لی اور ایک کیلو 700 گرام سونے کے 17 بسکٹس حاصل کرلئے اور ملازمین کی جانب سے تفصیلات حاصل کرنے پر ان کے موبائل فون بھی چھین لئے گئے ۔ فرضی آئی ٹی عہدیداروں نے جیولری شاپ کے ملازمین کو ایک کمرے میں بند کردیا اور فرار ہوگئے ۔ یہ واردات کو شاطر دھوکہ بازوں نے اندرون پانچ منٹ انجام دی اور فرار ہوگئے ۔ جیولری شاپ ملازمین نے مالک کو آگاہ کیا اور مونڈہ مارکٹ پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون دیپتی چندنا نے موقع واردات کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی ۔ب