٭ نوی ممبئی پولیس نے ونئے دوبے کو گرفتار کرلیا ہے جن پر منگل کو باندرہ اسٹیشن کے پاس بیرون ریاست کے ورکرس کو احتجاج کیلئے بھڑکانے کا الزام ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہیکہ ونئے کئی برسوں سے ملک میں فرقہ پرستی پر مبنی سیاست اور نفرت پھیلانے والے لیڈروں کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔ دوبے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ ریاستی حکومت مزدوروں کو اپنے وطن واپس بھیجنے کیلئے ٹرینوں کا انتظام کرے۔ ونئے نے اس تعلق سے ٹوئیٹ بھی کیا تھا کہ 18 اپریل تک ٹرینوں کا انتظام نہ ہونے پر احتجاج کیا جائے۔