مسلمانوں کو کانگریس کے قریب کرنے میں ’’سیاست‘‘ کا اہم رول، جناب عامرعلی خاں کو تہنیت کی پیشکشی
جنگاؤں 7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کی حیثیت سے آج دوپہر ریونت ریڈی نے لال بہادر اسٹیڈیم حیدرآباد میں حلف لیا۔ اس پروگرام میں جنگاؤں ضلع کے مسلم سینئر کانگریس پارٹی قائد محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اس کے بعد دفتر روزنامہ سیاست پر نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں سے ملاقات کرکے شال پوشی کی۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و سینئر کانگریس پارٹی قائد نے کہاکہ روزنامہ سیاست کا بڑا اہم کردار ہے۔ آج تلنگانہ میں حکومت قائم کرنے کے لئے روزنامہ سیاست گزشتہ 10 برسوں سے مسلمانوں کو کانگریس پارٹی کے قریب کرنے کے لئے بہت بڑا کردار انجام دیا۔ تلنگانہ کے مسلمانوں کو کانگریس پارٹی کے قریب کرنے کے لئے جناب عامر علی خاں نے بہت بڑا کام کیا۔ تلنگانہ کے مسلمان اضلاع میں کانگریس پارٹی کا کھل کر ساتھ دیا جس کی وجہ سے کانگریس کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ورنگل، کریم نگر، نلگنڈہ، کھمم کے علاوہ دیگر اضلاع کے مسلمانوں نے کھل کر کانگریس کا ساتھ دیا۔ جمال شریف ایڈوکیٹ نے جناب عامر علی خاں کو مبارکباد دی۔ روزنامہ سیاست کی خبروں کا بہت بڑا اثر مسلمانوں میں ہوا۔ فرقہ پرست لیڈروں اور ان کے ساتھ رہنے والی پارٹیوں کو تلنگانہ کے مسلمانوں نے شکست دی۔