ناگپور: سزا یافتہ قیدیوں کو انکے اچھے برتاو و دیگر ہنگامی حالات کی بنیاد پر فرلو اور پیرول پر رہا کیا جاتا ہے لیکن ریاستی حکومت کی ان سہولیات کا فائدہ اٹھاکر اکثر قیدی راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں ایسے قیدیوں کا پتہ لگانے کے لئے سرکاری ایجنسیوں کو ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑتا ہے ان واقعات کی روک تھام کے لئے مہاراشٹرا حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ کیا ہے یہ اعلان آج ، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ناگپور اسمبلی کے جاری سرمائ اجلاس کے دوران کیا۔ ناگپور قانون ساز کونسل میں خطاب کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ جیلوں اور اصلاحی خدمات بل کو آج اسمبلی کے آخری دن منظور کیا گیا ہے جس کے رو سے ، آر ایف آئی ڈی جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قیدیوں کا پتہ لگانے کا نظام بنایا گیا ہے ۔