فریضہ حج کی آدائیگی کےدوران مکہ میں خانہ کعبہ کے سامنے لہرایا ترنگا، یوم آزادی کا منایا جشن

,

   

یوم آزادی یعنی 15 اگست کا جشن ملک بھر میں ہی نہیں بلکہ باہر بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ بھارت ماتا کی جئے اور ہندستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور قومی ترانہ بھی گایا گیا۔ وہیں مدھیہ پردیش کے جھبوا کے نعیم الدین شیخ حج کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ خاص طور پر ترنگا بھی لے گئے تھے۔ 15 اگست کو انہوں نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے ترنگا لہرایا۔

سوشل میڈیا پر مکہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے نعیم الدین شیخ نے لکھا کہ کچھ نشہ ترنگے کی آن کا ہے۔ کچھ نشہ مادر وطن کی شان کا ہے، ہم لہرائیں گے ہر جگہ ترنگا، نشہ یہ ہندستان کے احترام کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹانڈہ کے بوہرا سماج کے لوگ بھی حج پر گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے بھی مکہ میں آزادی کا جشن گرم جوشی کے ساتھ منایا۔

پٹواری سنگھ کے ضلع صدر اکھلیش و دیگر عہدیداران نے اپنے ممبر شیخ کے جذبے کو سلام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے اتنی دور ہونے کے بعد بھی محب وطن پٹواری ساتھی نے 15 اگست کی اہمیت کو سمجھا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے کہا کہ جھبوا لوٹنے پر ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔