دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہفتہ کی رات ایک فرینڈلی فٹ بال میچ میں ہندوستان کو 2-0 سے شکست دی ۔ قطر کے ایس سی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ہاف میں ایک بھی گول نہ ہونے کے بعد ابو عمارہ نے 76ویں منٹ اور ابو زریک نے انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں اردن کے لئے گول کیا ۔ دونوں ٹیموں نے محتاط آغاز کیا ۔ حمزہ الدردریہ 20ویں منٹ میں ہندوستان کے ڈیفنس کو توڑنے میں کامیاب رہے لیکن وہ گیند پر قابو نہ رکھ سکے اور گول کیپر گرپریت سنگھ سندھو نے اپنی لائن سے ہٹ کر ان کی کوشس کو ناکام بنا دیا۔ پہلے ہاف کے آخری 15 منٹ میں منویر سنگھ نے اکاونٹر کیا ، حالانکہ وہ گیند پر قابو نہیں رکھ سکے جسے اردن کے ڈیفنس نے سنبھال لیا ۔ انڈیا نے دوسرے ہاف کا آغاز جوش و خروش کے ساتھ کیا لیکن اردن نے اپنے ڈیفنس سے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ انڈیا کو اس دوران فری کک اور کارنر بھی ملا لیکن ٹیم اسے گول میں تبدیل نہ کر سکی ۔ میچ کے 75ویں منٹ میں انڈیا نے تبدیلیاں کرتے ہوئے سنیل چھتری اور گلین مارٹنز کی جگہ سریش وانگجام اور برینڈن فرنینڈس کو بلایا مگر اگلے ہی منٹ میں ابو عمارہ نے احمد صالح کے پاس کو گول تک پہنچا کر اردن کو برتری دلائی۔