بریلی ۔ 4 اکتوبر (یو این آئی) ضلع مجسٹریٹ اویناش سنگھ نے کہا کہ قانون و انتظام ”مکمل طور پر قابو میں ہے” اور لوگوں کو ”فسادیوں ” کے خلاف چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ اتر پردیش کے بریلی میں ایک کشیدہ صورتحال برقرار ہے، جہاں 26 ستمبر کو ” آئی لو محمد ” پوسٹرز پر احتجاج کے دوران ہنگامہ ہوا تھا۔ضلع مجسٹریٹ اویناش سنگھ نے بتایا کہ قانون و انتظام مکمل طور پر قابو میں ہے۔ گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد کچھ افراد ضلع کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس انتظامیہ نے اسے 1 سے 1.5 گھنٹوں کے اندر ناکام بنایا گزشتہ جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ختم ہوئی یہاں تمام اسکول، کالجز اور دفاتر کھلے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیس کو کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دیں جو قانون و انتظام کو خطرے میں ڈال سکتی ہو اور قانون و انتظام قائم رکھنے میں معاشرے کے کردار کی نشاندہی کی۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ کوئی ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تو اسے لازمی طور پر پولیس کے علم میں لانا چاہیے۔ہم نے اپنی عوام کو ہم آہنگی کے سپاہی قرار دیا ہے ضلع میں امن قائم ہے۔