فضائی سفر سے پابندی ہٹانا خطرہ سے خالی نہیں: عالمی ادارہ صحت

   

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے دوران بین الاقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں ان کے لیے ’خطرے سے خالی‘ کوئی سٹریٹیجی نہیں ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں ’ضروری سفر‘ ہی ترجیح ہونا چاہیے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے تازہ ترین ٹریول گائیڈ لائنز میں کہا ہے ’ضروری سفر‘ میں چیاریٹی کے کام، ہنگامی حالات میں دوسرے ممالک کا سفر اور ضروری عملے کی منتقلی شامل ہیں۔’کورونا کے کیسز کے تناظر میں بین الااقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹانا خطرے سے خالی نہیں۔‘خیال رہے دنیا کے بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ سے کچھ ممالک نے دوبارہ فضائی سفر کے حوالے سے کچھ پابندیاں لگائی ہیں جن میں ٹیسٹنگ اور آنے والے مسافروں کو لازی قرنطینہ کرنا شامل ہیں۔