فلاحی اسکیمات اور ترقی حکومت کی دو آنکھیں

   

گڈی پداپور میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا آغاز، رکن اسمبلی کرانتی کرن کا خطاب

جوگی پیٹ یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی حلقہ اندول کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی سی کرانتی کرن نے کہا کہ ترقی اور فلاحی اسکیمات حکومت کی دو آنکھیں ہیں ۔ آلہ درگ منڈل کے گڈی پداپور میں ’’ کنٹی ویلگو‘‘ آنکھوں کی روشنی پروگرام کا آغاز کیا ۔ بی اے سی ایس بھون کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا بعد ازاں تحصیلدار آفس میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک چیکس تقسیم کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کرانتی کمار نے کہا کہ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات ملک کیلئے رول ماڈل بن گئی ہیں ۔ ریاست میں جن فلاحی اسکیمات پر عمل آوری ہو رہی ہے اس کی ملک بھرمیں کہیں نظیر نہیں ملتی ۔ ریاست میں عوام کے آنکھوں کے مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر آنکھوں کی روشنی پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ جس سے ابھی تک لاکھوں عوام استفادہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ ادنول کے سارے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنی آنکھوں کا معائنہ کرائے ۔ حکومت نے عوام کیلئے نہ صرف مفت آنکھوں کے ٹسٹ کا انتظام کیا بلکہ ضرورت کے مطابق عوام میں مفت عینکیں بھی تقسیم کر رہی ہے ۔ رکن اسمبلی نے کنٹی ویلگو کیمپ کا معائنہ اور عوام میں عینکیں بھی تقسیم کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ ، سوپروائمر پدما ، ہیلت اسسٹنٹ رویندر دوسرے بھی عملہ میں محمد علیم ، یاداماں ، ونیتا کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔