حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس نے کل 54 اسمبلی حلقہ جات کے لیے انچارجس مقرر کئے ۔ ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ان انچارجس سے مخاطب کرتے ہوئے بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے ان سے کہا کہ وہ آئندہ 45 دن تک انہیں الاٹ کردہ حلقوں میں رہیں اور عوام کو بی آر ایس حکومت کی تمام فلاحی اسکیمات کے بارے میں بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں حکمران بی آر ایس کے لیے ماحول سازگار ہے کیوں کہ کے سی آر حکومت نے گذشتہ دس سال میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی دونوں کو اہمیت دی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ’ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صرف وعدے کئے جارہے ہیں لیکن بی آر ایس نے وعدوں کو پورا کیا ہے ۔ انچارجس کو ان باتوں کو عوام تک موثر انداز میں پہنچانا چاہئے ۔ انہیں ارکان اسمبلی اور امیدواروں کے ساتھ بھی تال میل میں کام کرنا چاہئے ۔۔