فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کیلئے نیوزی لینڈمیں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

   

آکلینڈ :فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہفتہ14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اوٹیا Aoteaاسکوائر آک لینڈ میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے کئے گئے مظاہروں میں مقررین میں بڑے لیڈروں اور فلسطین کے بعض بچوں نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں قتل عام کو رکوائیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین سے اسرائیلیوں کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرائیں اور فلسطینی عوام، بچوں ، جوانوں، عورتوں اور مردوں پر ظلم وتشدد ختم کرائیں۔مظاہرون کے دوران خطابات کے بعد کوئین اسٹریٹ پر مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں انڈیا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مقامی باشندے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرین آک لینڈ کے مرکزی مقام Aotea پر ایک بجے ہی سے آنا شروع ہو گئے تھے اور 2 بجے ان کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی۔