فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کے ظلم کی ویڈیو وائرل

,

   

مغربی کنارہ: اسرائیل کے توسیع پسند عزائم کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور ایک 64 سالہ فلسطینی شخص کو زمین پر گرا کر اس کی گردن کو اپنے پیر کے گھٹنے سے بیدردی سے دبایا۔ یہ منظر امریکہ کے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے ساتھ پیش آئے سفیدفام امریکی پولیس آفیسرس کی زیادتیوں کا منظر سامنے آیا۔ فلسطینی ضعیف شخص کو زمین پر گرا کر زدوکوب کرنے کا ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوا، ساری دنیا میں اسرائیلی ظلم کی مذمت کی گئی۔ اسرائیلی سپاہی نے 64 سالہ خیری ہنون کو جیسے ہی زمین پر گرا دیا احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے اخباری نمائندوں اور فوٹوگرافروں نے اس واقعہ کی تصاویرکشی کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج نے فوٹوگرافرس کو پیچھے ڈھکیل دیا اور ایک سپاہی نے فائرنگ کردی۔ اسرائیلی سپاہی نے فلسطینی شخص کو ہتھکڑیاں پہنا کر فوجی گاڑی میں ڈھکیل دیا۔ ہنون نے کہا کہ مغربی کنارہ کے قریب واقع ایک موضع میں درجنوں مظاہرین کے ساتھ احتجاج کررہے تھے جہاں پر اسرائیل اپنے عوام کیلئے آبادی قائم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ 8 لاکھ مربع کیلو میٹر پر آبادی قائم کی جانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج احتجاجوں کے ہاتھوں سے فلسطینی پرچموں کو چھین کر ان پر ٹوٹ پڑی۔ کئی فلسطینی احتجاجی زخمی ہوئے ہیں۔