دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے 1000 فلسطینی بچوں کو علاج کے لیے متحدہ عرب امارات لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہل خانہ کو بھی متحدہ عرب امارات لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو مکمل علاج کے بعد ان کے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے صدر سے رابطہ کیا اور زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔اماراتی وزیر خارجہ نے غزہ کے شہریوں تک خوراک اور طبی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔