استنبول ۔ صدر رجب طیب اردغان کی اہلیہ امینہ اردغان نے مقبوضہ مشرقی القدس میں مقیم فلسطینی بچوں کی امداد کی اپیل کی۔ امینہ اردغان نے معاشرتی ترقی مرکز کی تعلیم و سماجی تعاون انجمن کے زیر اہتمام فلسطینی بچوں کو آمدنی کی رقوم عطا کیے جانے والی ری سائیکل مارکیٹ سے تعاون کی اپیل کی۔اس مارکیٹ کو عطیہ دینے والی امینہ اردغان نے کہا کہ ہمارے بہن بھائی کی حیثیت رکھنے والے فلسطینی عوام سے ان کٹھن ایام میں تعاون کیا جائیگا اور انہیں ان کے حال پر ہر گز نہیں چھوڑا جائیگا۔ آپ کی امداد فلسطینی بچوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو۔