یروشلم ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی نوجوان جو رات دیر گئے غزہ سرحد سے اسرائیل میں داخل ہوگیا تھا، نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا جبکہ فلسطینی نوجوان کی فائرنگ میں تین اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے۔ اس واقعہ میں اسرائیل کے ایک ٹینک نے حماس کے فوجی اڈہ کوبھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق ایک فوجی آفیسر اور دو فوجی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہیکہ غزہ سرحد پر مارچ 2018ء سے شدید احتجاج اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
