فلسطین سے متعلق ٹرمپ کے اقدامات پاؤں کی ٹھوکر:حماس

   

استنبول: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صدی کی ڈیل اور القدس کو امریکی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان ناقابل قبول ہے اور ہم اس فیصلے کو پاوں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔ ہم اسے اپنے میزائلوں، بندوقوںکو تار تار کرتے رہیں گے۔ ہم القدس اور الاقصی کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط بنائیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہنیہ نے استنبول میں یروشلم سٹڈیز پر اکیسویں بین الاقوامی علمی کانفرنس میں زوم کے ذریعہ شرکت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ القدس صہیونی دشمن کے ساتھ جامع تنازعہ کا مرکز ہے، فلسطینی قوم اور مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کا عنوان ہے۔