اقوام متحدہ: فلسطین غزہ تنازعہ پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیریس کے موقف کی ستائش کرتا ہے ، حالانکہ امداد کافی نہیں ہے ۔یہ بات اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہی۔ انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہم سیکرٹری جنرل کے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کی ستائش کرتے ہیں۔ غزہ پٹی بچوں کا قبرستان بنتی جا رہی ہے اور جرائم کو روکنا ہوگا۔ ہم ان بیانات کو سراہتے ہیں۔’’ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ سیکرٹری جنرل نے تجویز کیا ہے کہ روزانہ کم از کم 100 ٹرک لوڈ کیے جائیں۔ ہمیں اس سے زیادہ کی ضرورت ہے ۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے جمعرات کو کہا کہ امدادی سامان سے لدے 100 ٹرک روزانہ غزہ پہنچ رہے ہیں۔