چینائی : فلمسار سے سیاست داں بننے والے وجئے نے نئی سیاسی پارٹی تھمیزہگا ویٹری کزگم (TVK)تشکیل دی ہے ۔آج پہلے جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے وجئے نے بی جے پی اور حکمراں ڈی ایم کے کو اپنی پارٹی کے نظریاتی اور سیاسی دشمن قرار دیا۔ اپنی پارٹی کے ذریعہ مساوات، سماجی انصاف اور ٹاملناڈو کو بااختیار بنانے پر مرکوز سیاست کے ایک نئے دور کا وعدہ بھی کیا۔ وجے نے ٹاملناڈو میں نوجوانوں کی قیادت میں سیاسی تبدیلی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انکی پارٹی سماجی انصاف اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرئے گی۔2026 کے انتخابات میں تبدیلی کا وعدہ کیا۔
مدھیہ پردیش میں چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں نے کود کر جان بچائی
نئی دہلی: ہندوستان میں ٹرین حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اور حالیہ واقعے میں مدھیہ پردیش میں اتوار کو ایک چلتی ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور متعدد مسافروں نے ٹرین سے کود کر اپنی جان بچائی۔ یہ ٹرین انڈور سے رتلام کی جانب جا رہی تھی۔ مغربی ریلوے کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اور آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔