چنئی۔8 مارچ (یو این آئی) اداکار سے سیاست داں بننے والے وجے کی پارٹی تملگا ویتری کژگم(ٹی وی کے ) کے آئندہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے بات چیت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ٹی وی کے نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ وہ انتخابات اکیلے لڑے گی اور بی جے پی کو”فرقہ پرست اور فاشسٹ” قرار دیتے ہوئے اسے اپنی نظریاتی حریف پارٹی کہا تھا۔ اس کے بعد اب پارٹی بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) میں شامل ہونے کے امکانات پر بات چیت کرنے کے حوالے سے سرخیوں میں ہے ۔ سیاسی حلقوں میں یہ مانا جا رہا ہے کہ یہ تبدیلی اس لیے آئی کیونکہ ٹی وی کے کی کانگریس کے ساتھ اتحاد کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔