فلم آرٹسٹ لکشمی رات کو ممبئی کی سڑکوں پر آٹو رکشہ چلاتی ہے

   

Ferty9 Clinic

اداکار بومن ایرانی نے پچھلے ماہ لکشمی کو رات میں ممبئی میں آٹو چلاتے دیکھا تھا اس کے بعد ایرانی نے ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا تب ہی لکشمی کی زندگی کے دو پہلو سب کے سامنے آئے تھے۔ ایک پہلو وہ ہے جس میں وہ مرہٹی سیریلوں اور فلموں میں کام کرتی ہیں اور دوسرا پہلو وہ ہے جس میں وہ روزی روٹی کے لئے آٹو رکشتہ چلاتی ہے۔ لکشمی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالے جانے سے وہ مشہور ہوگئیں۔ اب بہت سے لوگ ان سے بات کرتے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی کھنچوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے ان سے (بومن) سے کبھی کام نہیں مانگا۔ مجھے پتہ ہے کہ مجھے ان سے بات کرنے یا مانگنے سے کام نہیں ملے گا۔ حقیقت میں، میں نے کبھی کسی سے کام نہیں مانگا۔ لکشمی نے 2013 میں مرہٹی فلم جئے مہاراشٹرا، سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی۔ اس کے بعد اپرادھ مرہٹی سیریل میں بھی کام کیا۔ 2018 میں وہ ممبئی، پونے، اور ممبئی 3 میں نظر آئیں۔ اداکارہ کا کہنا ہیکہ بڑی محنت کے علاوہ وہ کسی دوسری باتوں پر یقین نہیں کرتیں۔
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا ’’شیرشاہ‘‘ میں ایکساتھ
کیارا اڈوانی اس وقت سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ وکرم بترہ کی بائیوپک ’’شیر شاہ‘‘ کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کامیڈی فلم ’’اندو کی جوانی‘‘ میں کام کرنے کے لئے بھی حامی بھردی ہے۔ کیارا فلم میں غازی آباد کی لڑکی اندوگپتا کے رول میں نظر آئیں گی جو ڈیٹنگ ریپ پر لفٹ اور رائٹ پر سوائپ کرتی ہے۔ اس فلم سے بنگالی رائٹر فلم میکر ابیر سین گپتا اپنا بالی ووڈ ڈبیو کررہے ہیں۔ امید ہے کہ فلم ستمبر میں فلور پر جائے گی اس نکھل اڈوانی، نرنجن آئینگر اور رائن اسٹیفن پروڈیوس کررہے ہیں۔