فلم اداکارہ رنجیتا 68 برس کی ہوگئیں

   

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ رنجیتتا آج 68 برس کی ہو گئیں۔ رنجیتا کی پیدائش 22 ستمبر 1956 کو پنجاب میں ہوئی۔ رنجیتا کے والد ایک سرکاری ملازم تھے ، انہوں نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری اسکول، شملہ میں تعلیم حاصل کی۔ وجینتی مالا کی فلم دیکھ کر رنجیتا نے بہت چھوٹی عمر میں ہی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا تھا۔ 10ویں پاس کرنے کے بعد رنجیتا نے اپنی پڑھائی چھوڑ دی اور یہاں آنے کے بعد فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ سے اداکاری کا کورس مکمل کرنے سے پہلے ہی رنجیتا کو فلم مل گئی۔ سال 1976 میں، رنجیتا نے اپنی اداکاری کا آغاز لیلی مجنوں کے ساتھ کیا، پہلی فلم میں، رنجیتا کو رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم کا گانا ‘کوئی پتھرسے نہ مارے میرے دیوانے کو’ کافی ہٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد سال 1978 میں رنجیتا کی سوپرہٹ فلم انکھیوں کے جھرونکوں سے ریلیز ہوئی۔اس فلم میں ان کا کردار بہت جذباتی تھا۔ اُن کی زبردست اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے ۔ اسی سال ان کی سوپرہٹ فلم پتی پتنی اور وہ بھی ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے اپنے وقت کے تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ رنجیتا نے زیادہ تر فلمیں متھن چکرورتی کے ساتھ کیں۔ رنجیتا 1990 کی دہائی کے وسط میں چند ٹیلی ویژن سیریلز میں نظر آئیں اور پھر اداکاری سے دور ہو گئیں۔